اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست کو طلب کر لیا
Share
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے اسمبلی اجلاس 26 اگست بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا گیا، موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 9 واں اجلاس ہوگا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

