LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ)سانحہ 9 مئی کے 7 مقدمات: شاہ محمود قریشی قصور وار قرار

Share

جے آئی ٹی نے سانحہ 9 مئی سمیت دہشت گردی کے 7 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ 9مئی سمیت دہشت گردی سمیت 7 مقدمات کی تفتیش میں جےآئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماشاہ محمود قریشی کو گناہ گار قرار دےدیا۔
پولیس نے بتایا کہ شاہ محمود کو متضاد بیانات راور شواہد کی بناپر گناہ گار قرار دیا گیا ہے ۔ 9مئی کے واقعات پر وہ سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ ،پر تشدد واقعات میں شاہ محمود کا عمل دخل ڈیجیٹل شواہد میں بھی ثابت ہوا ہے۔
حکام نے کہا کہ جوائنٹ تحقیقاتی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی ، جے آئی ٹی ان کا بیان ریکارڈ کرنے تین بار جیل گئی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ساتوں مقدمات میں گناہ گار قرار دیکر چالان عدالت میں جمع کرادیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »