اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) وزیراعظم کا پی ٹی آئی کو بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرنے کا مشورہ
Share
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں گزارش کی تھی کہ ہم نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر اتفاق کیا تھا، اب چارٹر آف اکانومی کرتے ہیں لیکن اس پیشکش کو حقارت سے ٹھکرا دیا گیا اور نعرے لگائے گئے
انہوں نے کہا کہ اگلے سال دوبارہ اپنی پیشکش دہرائی جس پر پھر ایسے نعرے بلند ہوئے جو ایوان کی توہین ہے، ان تلخیوں کا ذمہ دار کون ہے، آج 76 سال بعد ہم ایسی جگہ پر پہنچے ہیں کہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے بھی جھجھکتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسی ملک میں وہ زمانہ بھی تھا جب اسمبلی میں تنقید ہوتی تھی لیکن سیاستدان ایک دوسرے کے دکھ اور سکھ میں شریک ہوتے تھے، آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات کو طے کریں۔