LOADING

Type to search

BREAKING NEWS Islamabad National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) سینیٹ: ہجوم کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کیخلاف قرارداد منظور، پی ٹی آئی اراکین کا دستخط سے انکار

Share

سینیٹ اجلاس کے دوران سوات اور سرگودھا میں ہجوم کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کے خلاف سینیٹر شیری رحمان نے قرار داد پیش کر دی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سوات اور سرگودھا میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کی سینیٹ مذمت کرتا ہے۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں شہریوں خصوصا اقلیتوں کو تحفظ دیں۔ سینیٹ نے سینیٹر شیری رحمان کی اس قرار داد کو منظور کرلی۔ پی ٹی آئی کے ارکان سینیٹ نے قرار داد پر دستخط سے انکار کر دیا۔ سینیٹر شبلی فراز کو وزیر قانون نے قرارداد کی کاپی دی جو انہوں نے واپس کر دی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »