راولپنڈی(ڈیجیٹل پوسٹ) اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج؛ پی ٹی آئی خاتون رہنما سمیت کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
Share
سینڑل جیل اڈیالہ کے باہر احتجاج کرنے پر راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سمبابیہ طاہر سمیت کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ پولیس مدعیت میں درج کیا گیا جس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پولیس مزاحمت اور پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے و شاہراہ عام کو بند کرنے کی دفعات لگائی گئیں۔
پولیس نے 6 کارکنان عاقل خان، ملک بدر فرحان، زبیر حسین، نعمان طارق، نوید اختر اور مقصود ذوالفقار کو بھی نامزد کرکے گرفتار کرلیا۔
اسکے علاوہ، احمد حسن، مبشر کانجو وغیرہ پانچ نامزد اور چند دیگر نامعلوم بھی مقدمے میں شامل ہیں۔

