LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

نیویارک(ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی:صومالیہ کو شکست ،سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا

Share

پاکستان نے 2025-2026 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کا انتخاب جیت لیا۔پاکستان کو 2025-2026 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کر لیا گیا۔پاکستان کو آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انتخابات میں زبردست حمایت حاصل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تمام اراکین کے پاکستان پر اعتماد کرنے پر مشکور ہیں۔ ہم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اراکین کے ہاکستان کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کرنے پر شکر گزار ہیں۔

کونسل کے لیے پاکستان کی توثیق کرنے پر ہم ایشیا پیسیفک گروپ کے اراکین کے بھی مشکور ہیں۔پاکستان غیرمستقل رکن کے طور پر آٹھویں مرتبہ منتخب ہوا ۔پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے لیے ایک بھرپور تجربہ, بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی کے لیے شراکت کی مضبوط میراث لیا ہے،۔اس کا اظہار اقوام متحدہ کے مقاصد اور اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہونے سے ہوتا ہے۔اس میں اقوام متحدہ چارٹر کے ساتھ ساتھ دنیا کے کئی خطوں میں اقوام متحدہ کی امن قائم کرنے اور قیام امن کی کوششیں شامل ہیں۔اپنی آنے والی مدت میں، پاکستان بقایا اور جاری تنازعات کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے پرعزم رہے گا۔پاکستان یکطرفہ و غیر قانونی استعمال, طاقت کے استعمال کی دھمکی کے حربے کی مخالفت میں موثر کردار ادا کرے گا۔پاکستان دہشت گردی کا اس کی تمام اشکال و مظاہر میں مقابلے کے لیے کردار ادا کرے گا۔

پاکستان اقوام متحدہ کی قیام امن اور نفاذ امن کی کوششوں کی حمایت اور علاقائی اور عالمی بحرانوں کے حل میں موثر کردار ادا کرے گا۔پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دیگر ارکان اور اقوام متحدہ چارٹر کو برقرار رکھنے میں اراکین کے ساتھ کام کرنے کو منتظر ہے۔ پاکستان جنگ کی روک تھام اور امن کے فروغ کے وژن پر عملدرآمد کو اقوام متحدہ کے اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔پاکستان عالمی خوشحالی کے فروغ اور انسانی حقوق کے عالمی احترام کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنیکامنتظرہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف تین ووٹ پڑے جن میں انڈیا،آرمینیا اور اسرائیل شامل ہیں جبکہ 5ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »