LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی علی وسیم کی سی آئی اے افسران سے ملاقات اور کھلی کچہری کا انعقاد

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی علی وسیم کی سی آئی اے افسران سے ملاقات اور کھلی کچہری کا انعقاد۔سنگین جرائم میں ملوث گینگزکے خلاف کاروائیاں تیز کرنے اور چوری شدہ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی برآمدگی یقینی بنانے کی ہدایت، شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل بھی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی اسلام آباد تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم کی زیرِ صدارت سی آئی اے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سنگین جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف جاری کارروائیوں، مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور چوری شدہ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کے حوالے سے پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈی آئی جی اسلام آباد نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر اور منظم گینگز کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ چوری شدہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کے لیے جدید تفتیشی ذرائع اور مربوط حکمتِ عملی کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے مطلوبہ نتائج یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے اور زیرِ تفتیش مقدمات میں پیش رفت کو یقینی بناتے ہوئے انہیں میرٹ اور قانون کے مطابق جلد یکسو کیا جائے۔مزید برآںڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہری بلا کسی سفارش یا حوالہ کے براہِ راست کھلی کچہری میں شرکت کرکے اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔ شہریوں کی سہولت اور شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ڈی آئی جی آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، جرائم کے خاتمے اور عوام کو مؤثر پولیس سروسز کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »