LOADING

Type to search

BREAKING NEWS

راولپنڈی(ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ملک کاشف کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی، دس سالہ بچی کو اغواء کرکے زیادتی اور قتل کرنے والا سفاک درندہ صفت ملزم گرفتار

Share

ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ملک کاشف کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی، دس سالہ بچی کو اغواء کرکے زیادتی اور قتل کرنے والا سفاک درندہ صفت ملزم گرفتار، ملزم نے مقتولہ بچی کا پڑوسی تھا جس نے چند روز قبل 10 سالہ عائشہ نور کو اغواء کیا اور زیادتی کرنے کے بعد قتل کر کے نعش کو کنویں میں پھینک دیا تھا،ملزم نے دوران تفتیش 10سالہ بچی کو اغواء کر کے زیادتی اور قتل کرنے کا انکشاف کیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دس سالہ بچی کو اغواء کرکے زیادتی اور قتل کرنے والے سفاک درندہ صفت ملزم فلک شیر کو گرفتار کرلیا، ملزم فلک شیرمقتولہ بچی کا پڑوسی تھا جس نے چند روز قبل 10 سالہ عائشہ نور کو اغواء کیا اور زیادتی کرنے کے بعد قتل کر کے نعش کو کنویں میں پھینک دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا،سی پی او سید خالدہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم کی جلدازجلد گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی سربراہی میں گوجر خان پولیس نے تمام زاویوں پر تحقیقات کرتے ہوئے جدیدٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے سفاک ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا،ملزم نے دوران تفتیش 10سالہ بچی کو اغواء کر کے زیادتی اور قتل کرنے کا انکشاف کیا،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، اہم ترین کیس پر ملزم کی قلیل وقت میں گرفتاری پر ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغرنے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر، ایس ڈی پی او گوجر خان اور گوجر خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں اور خواتین پر تشدد، زیادتی اور ان کا استحصال ناقابل برداشت ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »