LOADING

Type to search

BREAKING NEWS Islamabad National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) وفاقی پولیس کے سابق ایس ایچ او تراب الحسن پر 2 مزدوروں کے اغواء،مختلف عقوبت خانہ میں رکھنے،حبس بے جا، بے رحمانہ تشدد،لاکھوں روپے تاوان طلب کرنے خلاف تھانہ نون اسلام آباد میں کمزور دفعہ تحت عدالتی احکامات پر مقدمہ درج

Share

وفاقی پولیس کے سابق ایس ایچ او تراب الحسن پر 2 مزدوروں کے اغواء،مختلف عقوبت خانہ میں رکھنے،حبس بے جا، بے رحمانہ تشدد،لاکھوں روپے تاوان طلب کرنے خلاف تھانہ نون اسلام آباد میں کمزور دفعہ تحت عدالتی احکامات پر مقدمہ درج،
اختیارات سے تجاوز کرنے والوں میں برکت اےایس آئی پولیس ٹاؤٹ رحمت اکبر و دیگر بھی شامل،
ملزمان نے کوثرمحمود، اسکے چچا زاد بھائی محمداشتیاق کو بغیر وجہ بتائے زبردستی یرغمال بنا کر اسلام آباد پولیس لائنز کے قریب بھینسوں کے باڑے میں حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کیا،
ملزمان نے اس دوران حبس بے جا میں رکھے دو مغویوں کو پولیس ٹاؤٹ رحمت اکبر کے بھٹہ خشت پر لے جاکر مزید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اشتیاق کی آنکھوں،ناک میں سرخ مرچیں ڈالتے رہے،
رحمت اکبر پولیس ٹاؤٹ کے بھٹے پر پولیس اہلکار مختلف لوگوں کو حبس بے جا میں رکھ کر تاوان طلب کرتے ہیں، ہم سے بھی 10 لاکھ روپے گھر والوں سے منگوانے کی ڈیمانڈ کی۔ متاثرہ مزدور کا الزام
ملزمان نے ہمیں ایک ہفتہ تک مختلف خفیہ عقوبت خانوں میں ہتھکڑیاں لگا کر رکھا اور تشدد کیا
ملزمان کے خلاف کورٹ میں حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست دی تو اسی شام ہمیں متعدد مقدمات میں نامزد کردیا گیا۔
اختیارات سے تجاوز کرنیوالے ایس ایچ او، اے ایس آئی سمیت پرائیویٹ ٹاؤٹ رحمت اکبر خلاف متاثرہ شہری 01 سال کی عدالتی جدوجہد بعد مقدمہ درج کروانے میں کامیاب ہوا،
دوسری جانب تھانہ نون پولیس نے واقعہ کا مقدمہ کمزور دفعات کے تحت درج کرکے ملزمان کو مکمل ریلیف دینے کا منصوبہ بنالیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »