LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) اسلام آباد کی کچی آبادیوں کے مسیحی رہائشی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تھانہ کراچی کمپنی کے اے ایس آئئ جمال ناصر کی غنڈہ گردی کے خلاف پھوٹ پڑے

Share

اسلام آباد کی کچی آبادیوں کے مسیحی رہائشی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تھانہ کراچی کمپنی کے اے ایس آئئ جمال ناصر کی غنڈہ گردی کے خلاف پھوٹ پڑے منورمسیح شکیل مسیح خرم مسیح جمیل مسیح جمشید مسیح جاوید مسیح آکاش مسیح ریاض بی بی طارق مسیح نسرین بی بی پروین بی بی ریحانہ بی بی سائرہ بی بی اورنادیہ بی بی نے نگراں وزیراعظم ،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ،نگراں وزیرداخلہ، سپیکر قومی اسمبلی ،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں،ایس ایس پی آپریشن ،ایس پی سٹی زون اور اقوام متحدہ کے ادارے ایمنسٹی ہیومن رائٹس سمیت اٹلی روم فرانسس پوپ سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے ان شہریوں کا کہنا ہے ہماری کرسمسں کی آمد شروع ہے جبکہ گزشتہ روز تھانہ کراچی کمپنی کا ایک اے ایس آئئ اورایک سرگاڑی پر کانسٹیبل جو ڈرایئور ہے جے سالک کالونی سے گھر کے باہر کھڑےطارق مسیح کو اٹھاکر تھانے لے گے۔ 30ہزارروپےرشوت لے کر چھوڑ دیا اس کے فوراً بعد عمران پطرس کو گرفتار کرکے تھانے لے جاکر 10لیٹر شراب ڈال دی جوسراسر من گھڑت۔بدنیتی اورجھوٹ کی بنیاد پر منبی ہے۔ اس سے کچھ دن پہلے آکاش مسیح اور اس کے والد سلیم مسیح کو گرفتار کیا گیا۔ جمال ناصر نے سلیم مسیح سے مبینہ طور پر 50ہزار روپے رقم لے کر اس کو چھوڑ دیا اور اس کے بیٹے اکاش پرشراب کا جھوٹا مقدمہ درج کر دیا۔ مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ پولیس میں شامل کچھ کالی بھیڑوں نے لوگوں کو ڈرا دھمکا کر طوبھتہ خوری اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے جو پیسے نہ دے اس کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کٸے جاتے ہیں۔ اے ایس آئئ جمال ناصر سرکاری گاڑی میں آ کر کالونی کے اندر سے سینکٹروں لوگوں کے سامنےاپنی مرضی سے لوگوں کو روک کر بھتہ وصول کرتاہے جو نہ دے گھر کے باہر سے اٹھاکر تھانے لے جاکر شراب کی جھوٹی ایف آئی آر درج کرکے لاکھوں روپے دیہاڑیاں روزانہ لگاتہ ہے۔اعلٰی افسران کے نام کی دھکمیاں دیتا ہے کہ وہ میری سپورٹ کرتے ہیں اگر میرے خلاف کوئئ آواز اٹھاٸے گا یاآئئ جی کو درخواست دے گاتو اس پر بھی منشیات کے جعلی مقدمے درج ہوں گے۔مذکورہ اے ایس آئئ نے جس کی لاٹھی اسی کی بھینس کا قانون جاری کررکھاہے ان رہائشیوں کے مطابق یہ اہلکار اپنے اصل فرائض سرانجام دینے کے بجائے کچی آبادیوں کا رخ اختیار کرتے ہیں اور مکینوں کا جینا محال کر رکھاہے اور مطالبات نہ ماننے والے مسیحی افراد پر جھوٹے مقدمات بناٸے جاتے ہیں۔ اس پولیس افسر نے مبینہ طور پر اپنا ایک گروپ بنایا ہوا ہے یہ پولیس اہلکار کباڑخانہ سے منتھلی بھی اکٹھی کرتے ہیں ہنسا کالونی، چارلس کالونی، جے سالک کالونی ،مشرف مسکین کالونی کے اندر اپنی دہشت پھیلا کر عام شہریوں سے بھتہ وصولی کرتے ہیں۔ شہریوں نے ان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری اور ہمارے بچوں کی جان بچائی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ایسی کالی بھیڑوں کو محکمہ پولیس سے برطرف کیا جو محکمہ پولیس کے لیے بدنامی کا باعث بنتے ہیں کچی آبادیوں کے مکینوں نے کرسمس پر گرجا گھروں پر پولیس سیکورٹی فورسز کا آئی جی اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا۔
شکایت کنندگان کا کہنا ہے کہ تھانہ کراچی کے ایس ایچ او ایک اچھے بہادر انسان ہیں جو ہر روز اور خاص طور پر اتوار والے دن تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں کچی آبادیوں کے اندر خود جا کر چرچ سیکورٹی چیک کرتے ہم تمام مسیحی برادری نعیم الحسنین ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی کے بھی مشکور ہیں جو ایمانداری سے اپنے کام سر انجام دے رہیں تمام مسیحی برداری نے ان کی کاوشوں کو سراہا اور سلام پیش کرتی ہے ۔۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »