LOADING

Type to search

BREAKING NEWS Business

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) معین ریاض قریشی پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر مقرر

Share

پاکستان تحریک انصاف نے معین الدین ریاض قریشی کو پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے معین ریاض قریشی کو جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عون عباس بپی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد جنوبی صدر کا عہدہ خالی ہوا تھا۔ معین قریشی پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بھانجے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »