اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ)نگراں وزیراعظم سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات، انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ
Share

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ملاقات کی ہے۔ دوران ملاقات چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق تیاریوں پر نگراں وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلیے ہر قسم کا تعاون کرے گی۔ انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو تمام ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ دوران ملاقات سکندر سلطان راجا نے انوارا لحق کاکڑ کو الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔