راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، لیڈی منشیات سپلائر سمیت 10 منشیات سپلائر گرفتار، ساڑھے 13 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے لیڈی منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد کی، کلر سیداں پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے 3 کلو 400 گرام چرس برآمد کی، صادق آباد پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد کی، آر اے بازار پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد کی، بنی پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 1 کلو 376 گرام چرس برآمد کی، صدر بیرونی پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 1 کلو 350 گرام چرس برآمد کی، کہوٹہ پولیس نے منشیات سپلائرy کو گرفتار کرکے 1 کلو 300 گرام چرس برآمد کی، ویسٹریج پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے 1کلو200گرام چرس برآمد کی، مورگاہ پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے 1کلو 100 گرام چرس برآمد کی، سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

