LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آ باد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی اسلام آ باد علی وسیم کی زیر صدارت رابری و ڈکیتی یونٹ اور انسداد کار لفٹنگ یو نٹ کے پولیس افسران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہو ا

Share

اسلام آ باد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی اسلام آ باد علی وسیم کی زیر صدارت رابری و ڈکیتی یونٹ اور انسداد کار لفٹنگ یو نٹ کے پولیس افسران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہو ا، اجلاس میں ایس پی آرگنائز ڈ کرائم یونٹ حسام بن اقبال،انچارج آر ڈی یو اور انچارج اے وی ایل یو سمیت انچارج انو سٹی گیشن نے شرکت کی، تما م افسران کی کارکر دگی کا تفصیلی جا ئز ہ لیا،اجلاس کے دوران ڈی آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی و راہزنی، کا ر و مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں،ڈی آئی جی اسلام آ باد نے تمام ا فسران کو ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ تشکیلی ٹیمیں ڈکیتی و راہزنی کے دوران فائر نگ کرکے شہر یو ں کو زخمی کر نے اور کا ر و مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے تدارک کے لئے موثرکارروائیاں کریں، آ ئندہ جس علاقہ میں واردات ہو گی اس کا ذمہ دار متعلقہ افسرہو گا،تمام پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید مو ثر بنائیں، انہوں نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی پرافسران کو انعاما ت جبکہ ناقص کارکردگی پر سزا دی جائے گئی، تمام پولیس افسران شہریوں کے لئے سہولیات پیدا کریں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،اس میں کسی بھی قسم کی کو تاہی ناقابل برداشت ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »