LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلاامتیاز کارروائیاں

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلاامتیاز کارروائیاں۔موٹر سائیکل, موبائل فون اور قیمتی اشیاء چھیننے میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان سمیت 31ملزمان گرفتار۔چھینا گیا موٹر سائیکل، قیمتی مو بائل فون، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 31ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے دوارکان بھی شامل ہیں۔پولیس ٹیموں نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا مو ٹر سائیکل ، مو بائل فون برآمد کر لیے۔اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چار پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ منشیات فروشی میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1720گرام آئس، 2370 گرام چرس اور 35 بو تلیں شراب برآمد کی گئی۔ جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران 16ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کے بارے میں فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار-15″پر اطلاع دیں، تاکہ عوام اور پولیس کے باہمی تعاون سے جرائم کی روک تھام اور شہر کو محفوظ بنانے کے اقدامات مزید مؤثر کیے جا سکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »