LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) کیپشن اسلام آباد کی مختلف یونین کونسلوں 47۔ 48۔ 49۔ 60۔ 61۔ 63۔ 65 اور 66 کے کونسلرز کے ایک نمائندہ اجلاس سے پاکستان عوام قوت پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ خطاب کر رہے ہیں۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہمارے کونسلرز ہی ہماری بنیاد ہیں۔ اور ہم اپنی بنیاد کو مضبوط سے مضبوط تر کریں گے۔ اور ہم انشاءاللہ کامیابی کے بعد سب سے زیادہ بلدیاتی سطح کے نظام کو مضبوط اور موثر کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کریں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں یونین کونسل 47۔ 48۔ 49۔61۔ 63۔ 65۔اور 66 کے نمائندہ کونسلرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین پارٹی نے کہا کہ آپ لوگ گھر گھر جائیں لوگوں سے رابطہ رکھیں لوگوں کے مسائل کو سنیں۔ سمجھیں اور جو اسی وقت حل ہونے والے ہیں وہ حل کریں۔ ہم نے بغیر اقتدار کے بھی عوام کے بنیادی مسائل کو زیادہ سے زیادہ حل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »