اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ای سی او وزارتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ترجمان دفتر خارجہ کو یادگاری شیلڈ پیش
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) — دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان سجاد حیدر خان کو حالیہ ای سی او وزارتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ای سی او یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔یادگاری شیلڈ ڈپلومیٹک کارسپانڈنٹس فورم پاکستان کے بانی صدر اصغر علی مبارک اور سینئر سفارتی نامہ نگار نے پیش کی۔اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا کہ ای سی او وزارتی کانفرنس کا کامیاب انعقاد پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، اور اس میں میڈیا نے اہم اور مثبت کردار ادا کیا۔انہوں نے ڈپلومیٹک کارسپانڈنٹس فورم پاکستان کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

