LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ مارگلہ سب انسپکٹر عمران منیر دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے سب انسپکٹر عمران منیر کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ مارگلہ سب انسپکٹر عمران منیر دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے سب انسپکٹر عمران منیر کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی۔آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری، سینئر پولیس افسران، سول سوسائٹی ،تاجر برادری اور بڑی تعداد میں جوانوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔آئی جی اسلام آباد اور پولیس فورس نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی۔آئی جی اسلام آباد نے مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیامرحوم پولیس افسر کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود کا مکمل خیال رکھا جائے گا،اسلام آباد پولیس دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی،سب انسپکٹر عمران منیر کی محکمہ پولیس کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، محمد سہیل چوہدری نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کے جسد خاکی کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »