اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) نئے صوبے، بہتر گورننس اور عوامی ریفرنڈم وقت کی اہم ضرورت
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان میں نئے صوبوں کا قیام اب محض ایک سیاسی بحث یا انتخابی نعرہ نہیں رہا بلکہ یہ قومی ضرورت اور بہتر طرزِ حکمرانی کا اہم تقاضا بن چکا ہے بڑھتی ہوئی آبادی، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم، انتظامی مشکلات اور پسماندہ علاقوں میں احساسِ محرومی نے موجودہ صوبائی ڈھانچے پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود انتظامی نقشوں میں تبدیلی نہ آنا اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ قومی مفاد میں اس معاملے کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اب وقت آ گیا ہے کہ سیاسی مفادات اور اختلافات سے بالاتر ہوکر عوام کی رائے کو اہمیت دی جائے اور نئے صوبوں کے قیام جیسے اہم قومی فیصلے کے لیے ریفرنڈم سمیت تمام آئینی اور جمہوری راستوں پر سنجیدگی سے غور کیا جائے وطن عزیز میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی ضرورت بن چکا ہے جس سے 78 سالوں سے چشم پوشی اور اس کے مضمرات سے غفلت برتی گئی ہے دنیا میں شاید ہی کوئی ایسی دوسری مثال مل سکے کہ سات دہائیوں میں آبادی میں سات گنا اضافے کے باوجود صوبائی یونٹس کو جوں کا توں بر قرار رکھا گیا ہے یہ حقیقت بھی ڈھکی چھپی نہیں کہ ہمارے صوبوں کا حجم متعدد ممالک سے بڑا ہے پنجاب آبادی میں 182 ممالک سندھ 162 ممالک خیبر پختونخواہ 152 جبکہ بلوچستان کا رقبہ 172 ممالک سے بڑا ہے اتنے بڑے صوبوں کو پرانے انتظامی نقشوں کے ساتھ چلانے کی ضد کے وہی نتائج ہو سکتے ہیں جن کا سامنا آج ملک کے طول وعرض میں کرنا پڑ رہا ہے آبادی وسائل اور سہولتوں میں کوئی توازن موجود نہیں صوبائی حکومتوں کی ترجیحات کا محور بڑے شہر اور ان میں سے بھی چار صوبائی دارالحکومت ہیں روز گار کے وسائل تعلیمی وطبی سہولتیں جدید شہری ڈھانچہ اور آگے بڑھنے کے مواقع جب چند بڑے شہروں تک محدود اور صوبوں کے باقی شہر قصبے اور دیہات صوبائی دارلحکومتوں سے جتنے دور ہوں گے اتنے ہی پسماندہ ہوں گے تو لامحالہ آبادی کا بہائو ان چند بڑے شہروں کی جانب ہی ہو گا بڑے شہروں میں نقل مکانی کا رحجان مسائل کا جو سیلاب لے کر آتا ہے ہمارے ان شہروں میں بدرجہ اتم موجود ہے ملک کے چاروں صوبوں کے دور دراز علاقوں میں سہولتوں اور معیار زندگی کی حالت بد ترین ہے بچے تعلیم غذائیت کی کمی مریض طبی سہولیات اور خاندان بہتر معیار زندگی سے محروم ہیں انفرادی سطح پر لوگوں کی قوت خرید اور شعور سے جڑے یہ مسائل گورننس کے بحران اور حکومتی عدم توجہی کا منہ بولتا ثبوت ہیں صوبوں میں مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو اور ہر علاقے تک اس کے حصے کے وسائل پہنچیں تو عوامی زندگی اور سہولتوں کے معیار پر اس کے مثبت اثرات نظر آئیں مگر ایسا نہ ہونے کی وجہ کسی کی نیت سے زیادہ ہمارے فرسودہ صوبائی ڈھانچے میں مضمر ہے چنانچہ ان مسائل کے پائیدار حل کے لئے اس ڈھانچے میں بڑی تبدیلی ناگزیر ہے معاشی وانتظامی طور پر مفلوج ہونے کے باعث پاکستان کا 79 سالہ گورننس ماڈل اپنی افادیت کھو چکا ہے اور نئے صوبوں کا قیام سیاسی نعرہ بازی کے بجائے ریاست کی ترجیح بن چکا ہے اقتدار کے شراکت اور ریاست کے فیصلہ ساز ادارے اس آئینی وانتظامی بحالی کے لئے غیر معمولی طور پر سنجیدہ ہیںملک میں نئے صوبائی یونٹس کے قیام کا مطالبہ آواز خلق بن چکا ہے نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے سرویز اور رائے عامہ کے جائزوں میں عوام کی کثیر تعداد نئے انتظامی یونٹس کے حق میں رائے دیتی نظر آرہی ہے ان جائزوں میں یہ رحجان بھی نمایاں ہے کہ دور دراز اور پسماندہ اضلاع کے شہری موجودہ صوبائی ڈھانچے اور انتظامی خدوخال سے قطعی مطمئن نہیں اور یہ باور کیا جارہا ہے کہ چھوٹے انتظامی یونٹس کی تشکیل سے حکومت اور عوام میں فاصلے سمٹ سکتے ہیں ترقی کے وسائل کی ترسیل کا عمل بہتر ہوسکتا ہے اور صوبائی خود مختاری کے حقیقی فوائد عوام تک پہنچ سکتے ہیں پاکستان میں نئے صوبوں کا قیام محض سیاسی یا لسانی تقسیم کا معاملہ نہیں بلکہ یہ معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی ضمانت ہے جنوبی پنجاب’ ہزارہ’ سندھ اور بلوچستان کی وسیع جغرافیائی حدود کو مدنظر رکھا جائے تو موجودہ صوبائی ڈھانچہ انتظامی اور معاشی طور پر مفلوج ہو چکا ہے تمام وسائل کا صرف ایک ہی صوبائی دارلحکومت میں مرکوز ہونا دور دراز کے اضلاع میں شدید احساس محرومی پیدا کر رہا ہے اگر ملک کو محض انتظامی بنیادوں پر تقسیم کر کے b10 نئے صوبے تشکیل دیئے جائیں تو نہ صرف گورننس کا معیار بہتر ہوگا بلکہ ہر خطہ اپنے مقامی وسائل کو موثر انداز میں استعمال کرکے ترقی کر سکے گا وقت آگیا ہے اس مسئلے کو سیاسی نہیں انتظامی زاوئیے سے دیکھا جائے نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے مثبت پیشرفت سامنے آرہی ہے یوں محسوس ہوتا ہے کہ سیاسی حلقوں کے تحفظات بھی بڑی حد تک دور ہو چکے ہیں یہ صورت حال نئے صوبوں کے قیام کے مقصد اور قومی مفاد کے لئے خوش آئند ہے نئے انتظامی یونٹس کا قیام پاکستان کے لئے ہر لحاظ سے فائدہ مند ہے چنانچہ اس عمل کو سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر قومی ضرورت ضرورت کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے عوامی رائے معلوم کرنے کے لئے ریفرنڈٹ کے انعقاد کی باتیں تحریک انصاف کی جانب سے اس معاملے پر بات چیت کا عندیہ دینا حوصلہ افزا ہے بادی النظر میں یہ پیش رفت ملک میں جاری سیاسی بحران سمیت متعدد مسائل کے حل کی جانب ایک سنجیدہ اور عملی قدم ثابت ہو سکتی ہے پاکستان کو اس وقت سیاسی محاذ آرائی کے بجائے قومی اتفاق رائے’ انتظامی اصلاحات اور عوام فلاح کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے سیاسی اتقاق رائے کے ساتھ نئے صوبوں کا قیام اس سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے ملک کی موجودہ صورتحال میں چھوٹے صوبے اور بلدیاتی حکومتوں کا موثر نظام ناگزیر ہے صرف یہی ایک طریقہ ہے اچھی گورننس دینے کا بہترین مستقبل اچھی گورننس کے بغیر ممکن نہیں اور بہترین گورننس کے لئے انتظامی ڈھانچے پر توجہ ناگزیر ہے**

