LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کی ٹرانسپورٹروں سے میٹنگ۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کی ٹرانسپورٹروں سے میٹنگ۔ سموگ کے خاتمے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ 30 نومبر کے بعد دھواں چھوڑنے والی، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں پر سخت قانونی کاروائیاں کی جائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان اور ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گاڑیوں کی فٹنس، سموگ کے خاتمے، اوورلوڈنگ اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، جبکہ ٹرانسپورٹرز 30نومبر تک اپنی گاڑیوں کو سموگ فری بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں گے اور اس حوالے سے حلف نامہ بھی جمع کروائیں گے۔ مقررہ تاریخ کے بعد دھواں چھوڑنے والی اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔اجلاس میں اوورلوڈنگ کے خاتمے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ریت، بجری، سیمنٹ اور دیگر تعمیراتی سامان لے جانے والی گاڑیوں کو سامان مضبوط ترپال سے مکمل طور پر ڈھانپنے کی ہدایت کی گئی تاکہ سڑکوں پر سامان گرنے اور گردوغبار پھیلنے سے بچایا جا سکے۔ اوورلوڈ گاڑیوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اس موقع پر ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران نے سموگ کے خاتمے، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے کہا کہ صاف ماحول، محفوظ سفر اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »