LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی بھرپور تیاری کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی بھرپور تیاری کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہماری تیاری مکمل ہے ۔اور ہم اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں سرپرائز دیں گے۔ یہ بات انہوں نے یو سی 67 کے نمائندہ وفد اور پینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں عادل ذاکر۔ سردار عمر۔ قمر وحید۔ افضال اشرف۔ آصف خان۔ واجد الطاف۔ حمزہ مغل۔ آفتاب حسن۔ مولانا سلطان مدنی۔ قاری سلیمان۔ وحید عباسی اور دیگر اہم سیاسی و سماجی رہنما شامل تھے۔ چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے مزید کہا کہ ہم اسلام آباد میں اس وقت واحد پارٹی ہیں جس کے سب سے زیادہ کونسلرز انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری کامیابی ہے کہ ہم ہر وارڈ سے اور ہر یونین کونسل سے نمائندگی رکھتے ہیں۔ اور اس کی وجہ ہمارے ماضی کے کیے ہوئے کام اور حال میں جو ہم عوامی فلاحی کام کر رہے ہیں اس کو ہمیشہ پزیرائی ملنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد اسلام آباد کے عوام کے لیے سیاسی طور پر ایک سرپرائز دیں گے۔

کیپشن۔۔ یو سی 67 کے وفد کی پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ سے ملاقات کے بعد گروپ فوٹو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »