LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈاکٹر راجہ غلام مصطفی بھٹی وطن کی محبت سے سرشار، آواز پاکستان کا گرویدہ’ شہدا کا پرستار غازیوں کا پروانہ’ چیئرمین غازی پاکستان فاؤنڈیشن ڈاکٹر راجہ غلام مصطفی بھٹی ہمین داغ مفارقت دے گئے’ اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ ‘

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈاکٹر راجہ غلام مصطفی بھٹی

وطن کی محبت سے سرشار، آواز پاکستان کا گرویدہ’ شہدا کا پرستار غازیوں کا پروانہ’ چیئرمین غازی پاکستان فاؤنڈیشن ڈاکٹر راجہ غلام مصطفی بھٹی ہمین داغ مفارقت دے گئے’ اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ ‘ میں 20 سال سے ان کے ساتھ وابستہ رہا اور انہیں ہمیشہ ایک سچا پاکستانی اور ایک مخلص مسلمان پایا’ میں ان سے کبھی نہیں ملا، لیکن پاکستان، مسلح افواج، شہداء اور سابق فوجیوں کے ساتھ ان کی بے پناہ محبت کی بدولت ہمارے درمیان گہرے تعلقات قائم رہے ‘ اس کے سامنے پاکستان اور مسلح افواج کے خلاف بولنے کی کسی میں ہمت نہیں – اور اگر کوئی ایسی گستاخی کر لیتا تو اس کی جان شکنجے مین آ جاتی’ معافی تلافی صرف اس صورت مین ملتی جب مستقبل میں “بیہودگی” سے توبہ تائب ہونے کی یقین دہانی کرواتا ‘ ڈاکٹر صاحب اپنے سابق فوجی والد سے متاثر تھے’ جنہوں نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں حصہ لیا تھا’ انہوں نے پاکستان کے سابق فوجیوں کی یاد میں ‘غازی پاکستان فاؤنڈیشن’ قائم کی اور کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں یادگار تقریبات منعقد کیں’ جس میں تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، ممتاز سابق فوجی اور شہداء کے لواحقین شریک ہوتے’ غازی فاؤنڈیشن انہیں ایوارڈز پیش کرتی’ ہمیں یقین ہے کہ غازی فاؤنڈیشن کا سلسلہ جاری رہے گا’ اور ڈاکٹر غلام مصطفیٰ کے مقصد کو فروغ دیں گے’ میں نے کچھ دن پہلےڈاکٹر صاحب بتایا تھا کہ ہم دسمبر میں ’شہدا فاؤنڈیشن‘ کی خاص تقریب منانے کراچی آ رہے ہیں’ اس نے کہا کہ آج کل میں بیمار ہوں؛ اگر زندہ رہا تو پھر ملاقات ہوگی، ورنہ تمہیں قبرستان آنا پڑے گا ‘ اور آج وہ ہمیں چھوڑ گئے’ ڈاکٹر صاحب، آپ کو ہمیشہ ایک پرکشش شخصیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا’ اور آپ کی خدمات تاریخ میں جگمگائیں گی’ پاکستان کے وفادار، سچے مسلمان اور ’غازی پاکستان فاؤنڈیشن‘ کی اگلی منزل اور ابدی روح کے لیے دعا کی درخواست ہے!!!

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »