LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس تھانہ بنی گالہ نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کا اہم رکن گرفتار کر لیا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس تھانہ بنی گالہ نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کا اہم رکن گرفتار کر لیا۔ ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کے پانچ مسروقہ موٹر سائیکل، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔تفصلات کے مطابق تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے پانچ مسروقہ موٹر سائیکل، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کے خصوصی احکامات پر وفاقی دارالحکومت میں چوری، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور جرائم کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور ان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔اسلام آباد پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »