LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) چیک ڈس آنر کے معاملے میں تھانہ آبپارہ کو مدعی انجم رشید نے درخواست دی کہ ابراہیم جان نے سائل سے کلر کہار میں زمین فروختگی کی مد میں 24 لاکھ روپے لیے لیکن زمین نہ دی اور رقم کے عوض چیک مالیت 24 لاکھ دیا جو عسکری بینک آںپارہ سے مسترد ہو گیا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) چیک ڈس آنر کے معاملے میں تھانہ آبپارہ کو مدعی انجم رشید نے درخواست دی کہ ابراہیم جان نے سائل سے کلر کہار میں زمین فروختگی کی مد میں 24 لاکھ روپے لیے لیکن زمین نہ دی اور رقم کے عوض چیک مالیت 24 لاکھ دیا جو عسکری بینک آںپارہ سے مسترد ہو گیا پولیس نے مدعی کی درخواست پر چیک ڈس انر کا مقدمہ درج کر دیا, تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوڑیانوالہ والا چوک سے منشیات فروش راجہ شہزاد کو گرفتار کر کے برامد ہونے والی 111 گرام آئس قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا, وومن پولیس نے ترامڑی کے علاقے میں کاروائی کے دوران خاتون منشیات فروش سمیرا کو گرفتار کر کے برآمد ہونے والی 210 گرام ہیروئن قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا, کوہسار پولیس نے بلیو ایریا کی تہذیب بیکری پارکنگ ایریا سے عدیل نامی مشکوک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ملزم خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کر رہا تھا, تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن مرکز سے موٹر سائیکل چوری ہو گیا شہری وقار نے پولیس کو بتایا کہ جی نائن مرکز خریداری کے لیے آیا تھا پارکنگ میں موٹر سائیکل نمبر ایف این 4438 کھڑا کیا جسے کوئی نامعلوم شخص چوری کر کے لے گیا ہے پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔ کوہسار تھانہ کو چیک ڈس آنر کے معاملے میں حذیفہ عباسی نے درخواست دی کہ ملزم انجم خورشید ہمارے ہاں کرایہ دار تھا جس نے کرائے کے عوض آٹھ لاکھ مالیت کا چیک دیا جو یو بی ایل ایف 7 برانچ سے مسترد ہو گیا. پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا, تھانہ شالیمار کو راجہ افضال نے درخواست دی کہ موٹرسائیکل نمبر اے ایل این 597 ہائی سپیڈ 70 سی سی ماڈل رنگ سرخ کو نامعلوم چور سیکٹر ایف 11 مرکز سٹور کے پارکنگ سے چوری کر لیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا,شالیمار پولیس کو حسین ممتاز نے بتایا کہ امجد حسین نے چیک مالیت 3687000 کا دیا جو یونائٹڈ بینک سیکٹر ایف 10 مرکز سے مسترد ہو گیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا, ترنول پولیس نے 26 نمبر چونگی پر دوران گشت مشکوک شخص کو حراست میں لے کر جامہ تلاشی پر 30 بور پسٹل برآمد کر لیا مقدمہ درج کر لیا گیا, ترنول پولیس نے سنیچنگ کے واقعہ پر کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا پولیس کو شہری قدرت اللہ نے درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے جھپٹا مار کر موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے, تھانہ سمبل پولیس کے علاقے شوکت مارکیٹ میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات، پولیس کو شہری جواد سلیم نے بتایا کہ وہ فیض اباد سے ایک سواری کو لے کر ایف 12 ایا سواری اتارنے کے بعد جب واپس جانے لگا تو سروس روڈ کی جانب سے موٹر سائیکل پر سوار دو لڑکے ائے جنہوں نے شوکت مارکیٹ کے نزدیک مجھ پر پستول تان لی اور موٹرسائیکل چھوڑنے کا کہا ایک لڑکا موٹر سائیکل پر بیٹھا لیکر فرار ہو گئے۔پولیس مقدمہ درج کر لیا, تھانہ سنبل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیکٹرG13 سے منشیات فروش سونیا عرف قومن کو گرفتار کر کے 105 گرام آئس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا , سنجانی پولیس نے ٹول پلازہ کے علاقے سے بجلی چوری میں ملوث شخص گرفتار کر لیا، آئیسکو ایف 11 سب ڈویژن کی چیکنگ ٹیم کے الکاروں نے جنرل چیکنگ کے دوران ملک عمران ولد گلزار احمد سکنہ دھیرک موری گولڑہ اسلام آباد کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ بجلی ڈائریکٹ واپڈا لائن سے بھینسوں کے باڑے سمیت 10 کوارٹر پر چل رہی تھی جس کی موقع پر ویڈیو بھی بنائی گئی ویڈیو میں ایک بندہ بجلی کی تار کو کاٹنے کی کوشش کر رہا تھا جسے پلاس سمیت گرفتار کیا گیا جس نے اپنا نام نہیں بتایا اور خود کو ملک عمران کا ملازم بتایا، تھانہ سبزی منڈی کو مظہرحیات نے بتایا کہ دکان نمبر 316 سے میٹر کے بل کے پیسے 50 ہزار 700 روپے چوری ہو گئے پولیس نے شہری کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے چوری کا مقدمہ درج کر لیا، تھانہ شمس کالونی پولیس نے ریلوے پھاٹک سیکٹرH/ 13 کے قریب مشکوک شخص کو روک کر جامہ تلاشی لینے پر 450 گرام چس برامد کر کے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ شمس کالونی پولیس نے ریلوے پھاٹک سیکٹرH/ 13 کے قریب مشکوک شخص کو روک کر جامہ تلاشی لینے پر 450 گرام چس برامد کر کے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ لوئی بھیر پولیس کو مدعی انعام الہی نے درخواست دی کہ ملزم شیخ محمد علی نے مجھ سے 60 لاکھ رقم کیش لی اور کچھ وقت مانگا جس کی واپسی کا تقاضا کیا تو مذکورہ نے چیک 60 لاکھ مالیت کا دیا جو مسترد ہو گیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ بھارہ کہو پولیس کو خالد مسیح نے بتایا ہے کہ اس کی بیٹی انمول مسیح عمر 16 سال گھر سے بھاگ گئی جو تاحال واپس نہیں آئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے، تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے سدھراں مارکیٹ میں اقدام قتل کی واردات کے دوران شہری پر سیدھے فائر کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج،پولیس کو مدعی مقدمہ کلام خان نے بتایا کہ میں اپنی دکان پہ کھڑا تھا کہ ایک نوجوان لڑکا ماسک پہنے ہوئے آیا اور میرے اوپر سیدھے فائر کیے اور ایک نامعلوم کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا۔ شہزاد ٹاؤن پولیس نے موصول ہونے والی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کاروائی کا اغاز شروع کردیا، تھانہ بنی گالہ پولیس نے بحریہ انکلیو کے علاقے سے دو اشتہاریوں ملزم زبیر اور رشید کو حراست میں لے کر غیر قانونی 30 بور پسٹل اور 03 روند برامد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تھانہ نیلور پولیس کو محمد خلیل نے درخواست دی کہ ملزمان نے عزیز مارکیٹ میں واقع ہمارے گھر میں داخل ہو کر ہمیں ڈرایا دھمکایا ملزمان کے ہاتھ میں پسٹل تھا ملزمان نے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور ڈرایا دھمکایا۔ پولیس نے واقعہ کی بابت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی، شہزاد ٹاؤن پولیس کے علاقے جیگوٹ روڈ پر واقع پاک کیش اینڈ کیری پر ڈکیتی کی واردات۔پولیس کو سائل نعمان نذیر نے بتایا کہ نامعلوم تین لڑکے دکان پر آئے اور گن پوائنٹ پر کاؤنٹر سے کیش 90 ہزار لیکر فرار ہو گئے پولیس نے تحریر درخواست پر مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »