LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) راولپنڈی میں سرکاری آٹے کی تقسیم میں بڑا اسکینڈل بے نقاب، کھنہ پل ٹرالی اڈہ میں غریب عوام کا حق سفارش پر لوٹا جانے لگا

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) راولپنڈی شہر میں سرکاری آٹے کی تقسیم کا نظام بری طرح ناکام ہو گیا ہے خاص طور پر کھنہ پل ٹرالی اڈہ میں صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، جہاں غریب اور مستحق عوام کو سرکاری آٹا میرٹ پر مل ہی نہیں رہا جبکہ بااثر اور سفارشی افراد کو گھر بیٹھے آٹا فراہم کیا جا رہا ہے کھنہ پل ٹرالی اڈہ راولپنڈی کا مصروف ترین علاقہ ہے جہاں روزانہ ہزاروں مزدور، ریڑھی بان، ٹرالی ڈرائیور اور غریب خاندان آتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کیلئے حکومت نے سستا سرکاری آٹا دیا تھا، لیکن یہاں صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے۔ متعدد دکانوں پر جا کر دیکھا جائے تو یا تو آٹا موجود ہی نہیں ہوتا، یا دکاندار یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ آٹا ختم ہو گیا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آٹا آتا ضرور ہے، لیکن غریب تک پہنچتا نہیں الزام ہے کہ متعلقہ اے سی نے آٹے کی تقسیم کو سفارش اور ذاتی مفاد کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ من پسند دکانداروں اور بااثر افراد کو نوازا جا رہا ہے، جبکہ عام غریب آدمی لائنوں میں لگ لگ کر تھک چکا ہے ایک مزدور شہری نے دکھ بھرے لہجے میں بتایا کہ سارا دن مزدوری کر کے شام کو آٹے کیلئے آتا ہوں تو جواب ملتا ہے آٹا نہیں ہے، بچے گھر میں بھوکے بیٹھے ہوتے ہیں، ہم کہاں جائیں؟ ایک خاتون نے بتایا کہ 3 دن سے آٹے کیلئے چکر لگا رہی ہوں، ہر بار خالی ہاتھ واپس جانا پڑتا ہے راولپنڈی کے دیگر علاقوں سے بھی ایسی ہی شکایات موصول ہو رہی ہیں لیکن کھنہ پل ٹرالی اڈہ میں معاملہ سب سے زیادہ سنگین ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ راولپنڈی صرف دعوے کر رہی ہے عملی طور پر گراؤنڈ پر کچھ نہیں ہو رہا۔ فوٹو سیشن اور کاغذی رپورٹوں میں سب اچھا دکھایا جا رہا ہے، لیکن حقیقت میں غریب عوام رل رہے ہیں عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کھنہ پل ٹرالی اڈہ میں آٹے کی تقسیم کی فوری انکوائری کرائی جائے سفارش پر آٹا دینے والے اے سی اور ملوث دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے آٹا پوائنٹس پر نگرانی کیلئے خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیں روزانہ آٹے کی آمد اور تقسیم کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائےشہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری ایکشن نہ لیا گیا اور غریبوں کا آٹا غریبوں تک نہ پہنچایا گیا تو وہ راولپنڈی میں بھرپور احتجاج کریں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہوگی راولپنڈی کے غریب عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے: غریب کا آٹا غریب کو دو، سفارش کلچر بند کرو!

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »