LOADING

Type to search

National

تنگوانی (ڈیجیٹل پوسٹ) نئے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کا چارج سنبھالتے ہی تھانوں میں بڑی تبدیلیاں، کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان

Share

تنگوانی (ڈیجیٹل پوسٹ) ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے نئے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آفس میں تقریب منعقد ہوئی، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی بعد ازاں ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی زیر صدارت ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور آفس اسٹاف کا تعارفی اجلاس ہوا، جس میں ضلع کی امن و امان کی صورتحال، پولیسنگ اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیاایس ایس پی نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ کرپشن، رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، جبکہ ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔ انہوں نے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے، میرٹ اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے اور شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی بھی ہدایت کی چارج سنبھالتے ہی تھانوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اہم انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے بعض تھانوں میں کانسٹیبلز کی جگہ سب انسپکٹرز کو ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غلام قادر جتوئی کو اے سیکشن تھانہ کندھ کوٹ جبکہ شاہد حسین خشک کو تھانہ تنگوانی کا ایس ایچ او مقرر کیا گیا ہےذرائع کے مطابق سابق ایس ایس پی محمد مراد گھانگھرو کے دور میں بعض تھانوں میں کانسٹیبلز کو ایس ایچ اوز کی ذمہ داریاں دی گئی تھیں، جس پر امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے سوالات اٹھائے جاتے رہے۔ بعد ازاں ان کی جگہ ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کو ایس ایس پی مقرر کیا گیا۔

نئے ایس ایس پی کی تعیناتی پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اپنے سابقہ تجربے کی بنیاد پر ضلع میں امن و امان کی بحالی، جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »