LOADING

Type to search

BREAKING NEWS LAHORE National

لاہور(ڈیجیٹل پوسٹ) جلاؤ گھیراؤ کیس: پولیس نے خدیجہ شاہ سے تفتیش کیلئے عدالت سے اجازت مانگ لی

Share

پولیس نے انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور سے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ سے تفتیش کے لیے اجازت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کرنی ہے، اجازت دی جائے۔
عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی، اس سے قبل خدیجہ شاہ کی عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانتیں منظور ہوئی تھیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »