ااسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق کا پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل کے حل کے لیے اردل روم
Share
ااسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق کا پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل کے حل کے لیے اردل روم۔پولیس افسران و اہلکاروں نے اپنے ذاتی و محکمانہ مسائل پیش کیے۔ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد محمد جواد طارق نے پولیس افسران و اہلکاروں کے ذاتی اور محکمانہ مسائل کے حل کے لیے اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں افسران و اہلکاروں نے اپنے مسائل براہِ راست ان کے سامنے پیش کیے۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے تمام درخواستوں اور مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس افسران و اہلکاروں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور محکمانہ امور کو بلاوجہ التوا کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔محمد جواد طارق نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا بروقت حل اسلام آباد پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ ایک مطمئن اور پُرسکون فورس ہی شہریوں کو بہتر اور مؤثر خدمات فراہم کر سکتی ہے۔ اسلام آباد پولیس اپنے افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی تاکہ وہ پوری دلجمعی اور ذمہ داری کے ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے فرائض انجام دے سکیں




