LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بلاامتیاز کارروائیاں۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بلاامتیاز کارروائیاں۔ گھریلو چوری میں ملوث منظم گروہ کے اہم رکن سمیت 25ملزمان گرفتار، مسروقہ نقدی، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 25ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں گھریلو چوری میں ملوث منظم گروہ کا ایک اہم رکن بھی شامل ہے۔ پولیس ٹیم نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک لاکھ 50ہزار روپے کی مسروقہ نقدی برآمد کر لی۔اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش میں ملوث نو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھ پستول معہ ایمونیشن اور تین خنجر برآمد کیے گئے۔ منشیات فروشی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 798گرام آئس اور شراب کی 10بوتلیں برآمد کی گئیں، جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران مزید 11ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کے بارے میں فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار-15″پر اطلاع دیں، تاکہ عوام اور پولیس کے باہمی تعاون سے جرائم کی روک تھام اور شہر کو محفوظ بنانے کے اقدامات مزید مؤثر بنائے جا سکیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »