LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی کی ہدایات پر ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کا پولیس افسران و جوانوں کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے پولیس دربار کا انعقاد

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی کی ہدایات پر ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کا پولیس افسران و جوانوں کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے پولیس دربار کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی خصوصی ہدایات پر ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سننے، ان کے حل اور فلاح و بہبود کے حوالے سے پولیس دربار کا انعقاد کیا۔پولیس دربار میں افسران و جوانوں کو اپنے مسائل، مشکلات اور تجاویز براہِ راست اعلیٰ پولیس قیادت کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے ان کے مسائل تفصیل سے سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کے جائز مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ فورس کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ ضروریات اور بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ پولیس افسران و جوانوں کی عزتِ نفس اور ویلفیئر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ فورس کا مورال بلند رکھنا اور افسران و جوانوں کو سازگار ماحول فراہم کرنا محکمہ کی ذمہ داری ہے۔ پولیس فورس ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اور اس کی فلاح و بہبود ہی مؤثر اور مضبوط پولیسنگ کی بنیاد ہے۔ فورس کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے بروقت حل کے لیے پولیس دربار کا انعقاد نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ پوری لگن، محنت اور جذبے کے ساتھ شہریوں کی خدمت کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے ساتھ نامناسب اور غیر اخلاقی رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پولیس افسران و جوانوں کے جائز مسائل کا بروقت ازالہ کیا جائے گا اور ان کی فلاح و بہبود اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »