LOADING

Type to search

ENGLISH NEWS Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری کی سیف سٹی میں اہم اجلاس کی صدارت۔آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی، جرائم کی روک تھام اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا جائزہ لیا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری کی سیف سٹی میں اہم اجلاس کی صدارت۔آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی، جرائم کی روک تھام اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا جائزہ لیا ۔انہوں نے حج و عمرہ قرعہ اندازی میں منتخب افسران و جوانوں کے ساتھ ملاقات کی ۔مزید فائرنگ رینج اور پولیس رہائشی بیرکس کا دورہ کیا، تربیتی و رہائشی سہولیات کی بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد سہیل چوہدری کی زیرِ صدارت سیف سٹی اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کے نظام، جرائم کی روک تھام، ٹریفک مینجمنٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران سیف سٹی کے مانیٹرنگ نظام کو مزید مؤثر بنانے، مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی اور پولیس کے فوری ردعمل کو بہتر بنانے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے شہر کی سکیورٹی اور نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔مزید برآں، آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے سنٹرل پولیس آفس میں حج و عمرہ قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے منتخب خوش نصیب افسران و جوانوں کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود اسلام آباد پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں مزید اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔اسی طرح اسلام آباد پولیس کی پیشہ ورانہ تربیت اور استعدادِ کار میں اضافے کے لیے آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے فائرنگ رینج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹارگٹ انسٹالیشن سمیت تربیتی سہولیات اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو فائرنگ رینج کی بہتری، تربیتی معیار میں اضافے اور ضروری انتظامات کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایات جاری کیں۔دریں اثنا، آئی جی اسلام آباد کی خصوصی توجہ اور ہدایات پر پولیس افسران و جوانوں کی رہائشی بیرکس کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے سینئر افسران کے ہمراہ بیرکس کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو تعمیراتی کام کے معیار کو برقرار رکھنے اور منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال، پولیس کی پیشہ ورانہ استعدادِ کار میں اضافہ اور افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ شہریوں کے تحفظ، بہتر پولیسنگ اور پولیس فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »