LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلاامتیاز کارروائیاں جاری 26 ملزمان گرفتار

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلاامتیاز کارروائیاں جاری 26 ملزمان گرفتار، 16 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران بھی شامل، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام کے لیے اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 26ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں 16اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران بھی شامل ہیں۔پولیس ٹیموں نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مختلف بور کے نو پستول معہ ایمونیشن برآمد کیے۔ اسی طرح منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1,168گرام آئس بھی برآمد کی گئی۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ شہر میں امن و امان کے قیام اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »