اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی اہم عدالتی کامیابی — غیر قانونی ہنڈی/حوالہ کیس میں ملزم کو 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا_
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ): ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے مقدمہ نمبر سی-18/2026 میں اہم عدالتی کامیابی حاصل کر لی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی جناب محمد عرفان انجم کی عدالت نے ملزم خان بہادر خان کی جانب سے جرم قبول کرنے پر اسے مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
پس منظر
تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں M/s شاہین ایئر انٹرنیشنل سمیت مختلف ذرائع سے 10 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کی مشکوک رقوم منتقل ہوئیں، جو ملزم کی ظاہر کردہ آمدن اور کاروباری سرگرمیوں سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں۔ بینکنگ دستاویزات، گواہان کے بیانات اور دیگر شواہد کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا۔
ملزم کو فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 (ترمیم شدہ 2020) کی دفعات 5، 8 اور 23 کے تحت سزا سنائی گئی۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون غیر قانونی ہنڈی/حوالہ اور غیر مجاز منی ٹرانسفر میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

