LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان نیوی نے پہلی نیشنل بیچ والی بال چیمپئن شپ 2026 میں مردوں کے مقابلوں میں گولڈ اور سلور، جبکہ خواتین کے زمرے میں برانز میڈل حاصل کر لیا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان نیوی نے پہلی نیشنل بیچ والی بال چیمپئن شپ 2026 میں مردوں کے مقابلوں میں گولڈ اور سلور، جبکہ خواتین کے زمرے میں برانز میڈل حاصل کر لیا’ نیشنل بیچ والی بال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کراچی کے منوڑا بیچ پر منعقد ہوئی۔ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی، ریئر ایڈمرل محمد عمیر نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی’ پاکستان نیوی نے پاکستان والی بال فیڈریشن کے تعاون سے 28 اکتوبر تا یکم نومبر 2026 مردوں اور خواتین کی پہلی ‘نیشنل بیچ والی بال چیمپئن شپ 2026′ کا انعقاد کیا۔ مردوں کے زمرے میں پاکستان نیوی نے گولڈ اور سلور میڈل حاصل کیے، جبکہ واپڈا نے برانز میڈل جیتا۔ خواتین کے زمرے میں پاکستان آرمی نے گولڈ، پی او ایف نے سلور اور پاکستان نیوی نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ مردوں اور خواتین کے زمروں میں بالترتیب پاکستان نیوی کے ایم سی پی او مبشر رضا اور پاکستان آرمی کی قرۃ العین کو بہترین کھلاڑی کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس چیمپئن شپ میں کل 55 میچ کھیلے گئے، جس میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری شعبے کے اداروں اور پاکستان کے مختلف خطوں کی نمائندگی کرنے والی مردوں کی 14 اور خواتین کی 13 ٹیموں نے حصہ لیا’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے، نوجوان صلاحیتوں کو سامنے لانے، ساحلی سیاحت کو بڑھانے، خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے اور پاکستان میں والی بال کی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے میں اس چیمپئن شپ کی اہمیت اجاگر کی۔ اس چیمپئن شپ نے قومی سطح پر مرد اور خواتین کھلاڑیوں، دونوں کو مقابلے کے مواقع فراہم کیے’تقریب میں سول اور عسکری اداروں نیز پاکستان والی بال فیڈریشن کے اعلیٰ عہدیداران، حصہ لینے والی ٹیموں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »