LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کے منظم گروہ بے نقاب

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کے منظم گروہ بے نقاب، تین ملزمان گرفتار،سات موٹر سائیکلیں برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بہارہ کہو اور تھانہ سمبل پولیس ٹیموں نے راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہوں کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی سات مسروقہ موٹر سائیکلیں، چھینی گئی نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کے خصوصی احکامات پر وفاقی دارالحکومت میں چوری، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور جرائم کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور ان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »