اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی علی وسیم کا دفتر کی مختلف برانچز کا دورہ۔ دفتری امور، ورکنگ سسٹم اور کارکردگی کا جائزہ
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی علی وسیم کا دفتر کی مختلف برانچز کا دورہ۔ دفتری امور، ورکنگ سسٹم اور کارکردگی کا جائزہ. تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی علی وسیم نے اپنے دفتر کی مختلف برانچز کا دورہ کیا،انہوں نے ورکنگ سسٹم، افسران و جوانوں کی کارکردگی، ریکارڈ کی دیکھ بھال اور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے مختلف برانچز کے عملے سے ملاقات کی اور دفتری امور کی انجام دہی کے طریقہ کار اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام دفتری امور مقررہ وقت کے اندر پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کیے جائیں، ریکارڈ کو درست اور منظم رکھا جائے اور دفاتر میں صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید ہدایت کی کہ شہریوں کو بہتر، مؤثر اور بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ان کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ دفتری نظام کو مزید مؤثر، منظم اور فعال بنانے کے لیے تمام افسران و جوان اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں تاکہ عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

