LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National SCANDALS

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) غیر قانونی میگا سٹی لینڈ مافیا سرغنہ شیخ طیب رقص و سرور پارٹی کاروائی رک گئی

Share

آر ڈی اے اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ گوجر خان اعلی عہدیدار “مینوں نوٹ وکھا میرا موڈ بنے” پر حسیناوں کے ساتھ جھومتے رہے

راجا بازار کے چھابڑی فروش سادہ لوح شہریوں سے اربوں لوٹنے کے مرکزی کردار شیخ طیب نے راولپنڈی انتظامیہ کو رام کر لیا ہے

افسران کی ڈانس پارٹی گندی ویڈیوز میگا سٹی انتظامیہ کے پاس ہیں کاروائی نہیں کر سکتے۔آر ڈی اے پلاننگ/ہاوسنگ سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چھٹہ کے احکامات پر غیر قانونی میگا سٹی میگا سٹی گوجر خان انتظامیہ کے خلاف تحقیقات/فرانزک اڈٹ پر کاروائی کا آغاز نہیں کیا جا سکا،ڈرگز اور ڈانس پارٹیز کیلئے معروف میگا سٹی لینڈ مافیا گروہ کے اہم رکن شیخ طیب العزیز بلڈرز بحریہ ٹاون کی” پارٹی” نے سماں بدل دیا،رقص و سرور اور شراب و شباب کی محفل میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے متعلقہ افسران “مینوں نوٹ وکھا میرا موڈ بنے”پر ڈانس کرتے رہے جس کے بعد میگا سٹی گوجر خان کے خلاف کاروائی پر پیش رفت نہیں ہو سکی اسٹنٹ کمشنر گوجر خان اور ریونیو دفاتر سے چند کلومیٹر فاصلے پر زرعی زمینوں پر خلاف ضابطہ ہاوسنگ سوسائٹی منصوبے سے متعلق راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط بتایا ہے کہ سوسائٹی انتظامیہ کے پاس ایک نہیں کئی ڈانس پارٹیز کی ویڈیوز موجود ہیں ذرائع کے مطابق کرپٹ افسران کیلئے نوجوان حسیناوں اور شراب کے انتظامات کی ذمہ داری شیخ طیب کی ہی ہے انکے احکامات پر کسی بھی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کاروائی سے بچنے کیلئے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے عہدیداروں/فرنٹ مینز کو دئیے جانے والے تحفوں کی تفصیلات کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جاتا ہے تاکہ وقت آنے پر کام ا سکے انہوں نے کہا ہر آفیسر مجبور ہے رشوت لینے کے علاوہ کو چارہ ہی نہیں انہوں نے کہا “دعا کریں اللہ پاکستان کے حالات پر رحم کرے”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »