کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) یو سی 14 منگھوپیر ٹاؤن میں صفائی کا نظام تباہ، چاروں وارڈز کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل، متعلقہ حکام خاموش.
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی منگھوپیر ٹاؤن کی یونین کمیٹی 14 کے چاروں وارڈز میں صفائی کی ابتر صورتحال نے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کی مبینہ غفلت اور عدم توجہی کے باعث مختلف علاقوں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر جمع ہیں، جبکہ صفائی کا عملہ اور کچرا اٹھانے والی گاڑیاں بھی دکھائی نہیں دیتیں۔ اس صورتحال کے باعث علاقے میں گندگی پھیل رہی ہے اور شہریوں کو روزمرہ زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےعلاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ صفائی کے نظام کی مسلسل خرابی کے باعث گلیوں محلوں اور رہائشی علاقوں میں کچرا جمع ہو رہا ہے، لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر اقدامات نظر نہیں آ رہے۔ عوامی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ جب صفائی کے لیے متعلقہ ادارے اور عملہ موجود ہیں تو پھر یو سی 14 کے چاروں وارڈز میں کچرے کے ڈھیر کیوں موجود ہیں؟ شہری آخر اپنی شکایات لے کر کس کے پاس جائیں علاقہ مکینوں نے سندھ حکومت، منگھوپیر ٹاؤن انتظامیہ اور سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائےتمام وارڈز میں صفائی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں، کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کی باقاعدہ آمد یقینی بنائی جائے اور صفائی کے عملے کی کارکردگی کی نگرانی کی جائےانہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ صفائی کے فرائض میں غفلت برتنے والے ذمہ دار افسران اور عملے کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے، تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا مستقل حل ممکن ہو سکےعوامی حلقوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ یو سی 14 منگھوپیر ٹاؤن کے رہائشیوں کو گندگی اور غلاظت سے نجات دلانے کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس سے کسی صورت غفلت نہیں برتی جانی چاہیےصفائی کوئی احسان نہیں بلکہ عوام کا بنیادی حق ہے، اور اس حق کی فراہمی کو یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے

