LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ پھلگراں، گولڑہ، کرال، نون کے علاقوں میں مسلح ڈکیتی، راہزنی اور چوری کے واقعات

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) مختلف تھانوں کی حدود میںل 24 گھنٹوں کے دوران مسلح ڈکیتی، راہزنی اور چوری کے وارداتوں میں شہری نقدی، قیمتی اشیاء، موبائل فونز، طلائی زیورات سے محروم، مختلف علاقوں سے چار موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔تھانہ پھلگراں کے علاقے میں مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر شہری سے قیمتی گھریلو سامان، نقد رقم اور طلائی زیورات چھین لیے، تھانہ گولڑہ اور کرال کے علاقوں میں راہزنی کے دو الگ الگ واقعات میں جرائم پیشہ افراد نے شہریوں کو گن پوائنٹ پر روک کر نقد رقم، قیمتی موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں، تھانہ نون کے علاقے میں سرقہ بالجبر کی ایک واردات کے دوران نامعلوم شخص نے شہری کو خنجر دکھا کر موبائل فون، نقد رقم اور قیمتی اشیاء چھین لیں۔ تھانہ مارگلہ، سبزی منڈی، شمس کالونی اور تھانہ رمنا کے علاقوں سے شہریوں کی چار موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »