اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور اس کی ہم تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر کر رہے ہیں۔
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور اس کی ہم تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں شیخ تصدق ۔امجد علی اسلام۔ شاہ محمد خان۔امجد حسین علوی اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پارٹی کے ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے لیے بھرپور تیاریاں کریں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میدان ہمارے لیے صاف ہے ہم نے بغیر اقتدار کے عام آدمی کے مسائل کو حل کیا ہے۔ اب باری ہے ان لوگوں کی جن کے مسائل ان کی دہلیز پر ہم نے حل کیے کہ وہ ووٹ کی پرچی کے ذریعے ہمارے نامزد کردہ امیدواروں کو کامیاب کریں۔ نمائندہ وفد نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات میں پاکستان عوامی قوت پارٹی کے اسلام آباد بھر کے امیدواروں کو کامیاب کریں گے۔

