راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) سینیٹر ناصر بٹ نرنکاری بازار میں بجلی کی تاروں کا وعدہ پورا کرا دیں تو انکا ممنون رہوں گا
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) سینیٹر ناصر بٹ نرنکاری بازار میں بجلی کی تاروں کا وعدہ پورا کرا دیں تو انکا ممنون رہوں گا، شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے کئی واقعات ہو چکے ہیں، کسی ایم این اے/ ایم پی اے نے اس معاملے پر توجہ نہیں دی، نون لیگی رہنما سینیٹر ناصر بٹ نے یہاں تاجروں سے خطاب میں تاروں کا معاملہ حل کرانے کا وعدہ کیا تھا نرنکاری بازار میں تاجروں کے صدر شیخ الیاس نے کہا کہ یہاں کا تاجر ہر سال کروڑوں کا ریونیو حکومتی خزانے کو دیتا ہے لیکن حالت یہ ہے کہ یہاں لٹکتی تاروں کے جال بکھرے ہیں، صدر بنا تو بازار میں جیب سے 50 کے قریب لائٹیں لگوائیں، واش روم کا مسئلہ آجتک حل نہیں ہو سکا، تجاوزات مافیا نے راستوں میں سامان لگا کر راستے بند کر رکھے ہیں ، خواتین خریداری کیلئے نرنکاری بازار آتے ہوئے کتراتی ہیں، صاف پانی کیلئے دو سال قبل یہاں وفاقی وزیرِ/ایم این اے حنیف عباسی نے فلٹریشن پلانٹ کا وعدہ کیا تھا جس پر آجتک کام نہیں ہو سکا۔ شیخ الیاس نے بازار میں تاجروں کے ذاتی مسائل، لین دین، اور جھگڑوں کے معاملات پر متعلقہ تھانہ گنج منڈی پولیس اور موجودہ ایس ایچ او کے تعاون پر اطمینان ظاہر کیا ۔۔۔

