LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی علی وسیم اور ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کے مختلف امام بارگاہوں اور فیصل مسجد کے دورے۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی علی وسیم اور ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کے مختلف امام بارگاہوں اور فیصل مسجد کے دورے۔سینئر پولیس افسران نے نماز جمعہ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو مؤثر سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کے خصوصی احکامات پر ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے نماز جمعہ کے موقع پر مختلف امام بارگاہوں اور فیصل مسجد کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں عبادت گاہوں، داخلی و خارجی راستوں اور اطراف کے علاقوں کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو مستعد، چوکس اور الرٹ رہنے، مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی بھی ہدایت کی۔ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ اور مشکوک عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ چیکنگ کے عمل کو مؤثر بنایا جائے، تاہم شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل ہر صورت برقرار رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، عبادت گاہوں کو محفوظ بنانا اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پولیس افسران اور جوان اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی مذہبی عبادات ادا کر سکیں۔اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »