LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی انڈسٹریل ایریا زون اور ایس پی صدر زون کی کھلی کچہریاں۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی انڈسٹریل ایریا زون اور ایس پی صدر زون کی کھلی کچہریاں۔سینئر پولیس افسران نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کئے تفصیلات کے مطابق سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس انوسٹی گیشن سلیمان ظفر نے جی الیون میں واقع اپنے دفتر میں، ایس پی انڈسٹریل ایریا زون نے سیکٹر آئی ایٹ مرکز، آئی ٹین مرکز اور تھانہ شمس کالونی کی حدود میں نسٹ گیٹ نمبر2کے مقام پر، جبکہ ایس پی صدر زون نے تھانہ سمبل کی حدود میں سیکٹر جی- 13گراؤنڈ میں کھلی کچہریاں منعقد کیں۔ ان کھلی کچہریوں میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات پیش کیں۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے شہریوں کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں اور ان کے فوری ازالے، بروقت دادرسی اور قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر بروقت اور مؤثر دادرسی فراہم کرنا، پولیس اور عوام کے درمیان براہِ راست رابطے کو مضبوط بنانا اور عوامی شکایات کا فوری حل یقینی بنانا ہے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کو انصاف کی فراہمی، ان کے مسائل کے بروقت حل اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »