اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) روزنامہ جنگ کے سینئر فوٹو جرنلسٹ چوہدری جہانگیر کو پیسہ وارانہ فرائض کے دوران راول ڈیم چوک ،مارگلہ ٹائون اور راول ٹائون کے درمیان سروس روڈ پر ڈاکوں نے خنجر کی نوک پر لوٹ لیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ):روزنامہ جنگ کے سینئر فوٹو جرنلسٹ چوہدری جہانگیر کو پیسہ وارانہ فرائض کے دوران راول ڈیم چوک ،مارگلہ ٹائون اور راول ٹائون کے درمیان سروس روڈ پر ڈاکوں نے خنجر کی نوک پر لوٹ لیا اور ان کی جیب میں موجود قیمتی دستاویزات اور بھاری رقوم چھین لی گئی ۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کا اطلاع دی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ ڈاکو خنجر لہراتےہوئے خوف و ہراس پیدا کرتے رہے اور لوگوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ راولپنڈی اسلام آباد کی صحافتی برادری نےمتعلقہ حکام سے داد رسی کی اپیل کی ہے تاکہ ان کی دستاویزات اور لوٹی گئی رقوم واپس دلائی جا سکے ۔
جو چپ رہے گی زبان خنجر ۔۔۔۔لوہو پکارے گا آستیں کا

