LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ علماء و مشائخ کی ہم دل سے قدر کرتے ہیں۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ علماء و مشائخ کی ہم دل سے قدر کرتے ہیں۔ ملک میں دینی تعلیم کے حامی ہیں۔ اور ہمارے منشور میں بارہویں جماعت تک قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھانا شامل ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں آئے ہوئے پیر احسان الحق نقشبندی۔ وسیم منور۔ اور ارشد محمود سے ملاقات میں کہی ۔جبکہ چکیاں کے مقام پر چیئرمین پارٹی نے ایک بہت بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب بھی کیا۔ جس میں سینکڑوں لوگ شامل تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملک پرویز اعوان کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں بھی شرکت کی ان تینوں تقریبات اور ملاقات میں الگ الگ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم وعدے نہیں عمل کرتے ہیں۔ عوام جان چکے ہیں کہ ان کے مسائل کو کون حل کرنا چاہتا ہے۔ اور صرف انتخابی وعدے کون لوگ کر رہے ہیں۔ اب ان کا کام ہے کہ وہ حقیقی تبدیلی لائیں۔ جو ووٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ہم بغیر اقتدار کے صحت ای کامرس۔ روزگار سمیت دیگر شعبوں میں جو کام کر رہے ہیں وہ اور کوئی نہیں کر رہا اور نہ کر سکتا ہے یہ لوگ عوام کی خدمت کرنا ہی نہیں چاہتے۔ ہم حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ پیر احسان الحق نقشبندی نے بھی اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ جبکہ چکیاں کے مقام پر ہونے والی کارنر میٹنگ میں مقررین نے پاکستان عوامی قوت پارٹی کے منشور۔ بیانیے اور اب تک کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »