LOADING

Type to search

Karachi National

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ پیرآباد پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، غیر قانونی اسلحہ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد.

Share

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی ایس ایس پی ویسٹ کی ہدایات پر تھانہ پیرآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق، ایس ایچ او تھانہ پیرآباد وسیم انیس کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کی کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن کے علاوہ نقدی بھی برآمد ہوئی، جبکہ ملزم کے زیرِ استعمال موٹر سائیکل نمبر KLN-8218 کو پولیس نے تحویل میں لے لیاپولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم اس سے قبل بھی جرائم میں ملوث رہا ہے اور تھانہ سرجانی میں مقدمہ الزام نمبر 130/2025 بجرم دفعات 380/457 کے تحت گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہےپولیس نے ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں، جبکہ برآمد ہونے والے اسلحے، موٹر سائیکل اور دیگر سامان کی مزید جانچ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے اسٹریٹ کرائم کی دیگر وارداتوں کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے، جس کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »