اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) خواتین کی کاروباری ترقی، ویڈاپ وفد کی آئی سی سی آئی قیادت سے ملاقات
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ویڈاپ کی چیئرپرسن عائشہ جہانگیر خان کی قیادت میں خواتین کاروباری شخصیات کے وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی)کا دورہ کیا اور نومنتخب صدر محمد ذکریا اکبر ضیاء اور سینئر نائب صدر اشفاق چھٹہ کو مبارک باد پیش کی۔ملاقات میں خواتین کو درپیش کاروباری مسائل،نئے مواقع اور مختلف اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عائشہ جہانگیر خان نے خواتین کی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ادارہ جاتی تعاون اور کاروباری روابط مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ مارگلہ ٹریبیون کی سی ای او عالیہ آغا نے چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی مہمات میں کاروباری برادری کی شمولیت کی اہمیت اجاگر کی۔وفد میں سمیعہ سہیل، عالیہ آغا، شمعائلہ امبرین، روبیلا بنگش، کنیز فاطمہ، ڈاکٹر ماہرہ، فوزیہ اور عمائمہ شامل تھیں۔ اس موقع پر فاؤنڈر گروپ کے اعجاز عباسی، آئی سی سی آئی کے سینئر رکن مظہر چوہدری اور ایگزیکٹو ممبران محمد وسیم، شاہد عباسی اور مظہر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں خواتین کی کاروباری ترقی اور معاشی سرگرمیوں میں ان کی شمولیت بڑھانے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

