LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی جانب سے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ اوتھانہ شمس کالونی دلشان فاروقی اور ایس ایچ او تھانہ نون ثاقب محمود کو نقد انعام اور تعریفی اسناد

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ شمس کالونی دلشان فاروقی بمعہ ٹیم اور ایس ایچ او تھانہ نون ثاقب محمود بمعہ ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اسی جذبے، محنت، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا اعتراف نہ صرف افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتا ہے بلکہ پوری فورس کو مزید بہتر انداز میں شہریوں کی خدمت کرنے کی ترغیب بھی دیتا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہا کہ افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود، ان کے جائز مسائل کا فوری حل اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »