اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) راہزنی کی وارداتیں کرنے والے دو افراد گرفتار چھیننے گئے قیمتی موبائل فون اور نقدی برآمد
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) راہزنی کی وارداتیں کرنے والے دو افراد گرفتار چھیننے گئے قیمتی موبائل فون اور نقدی برآمد۔ تھانہ گولڑہ پولیس ٹیم نے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے تین عدد قیمتی موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں ، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں چوری، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور جرائم کی روک تھام کے لیے کریک ڈاون جاری ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور ان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے

