اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) چوری کی واردات میں گرفتار دو خواتین سمیت تین ملزمان سے 06 کروڑ مالیت کے ہیرے، طلائی زیورات اور نقدی برآمد، کوہسار پولیس نے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) چوری کی واردات میں گرفتار دو خواتین سمیت تین ملزمان سے 06 کروڑ مالیت کے ہیرے، طلائی زیورات اور نقدی برآمد، کوہسار پولیس نے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے چھ کروڑ روپے مالیت کے مسروقہ ہیرے، طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے، وفاقی پولیس کا چوری، ڈکیتی، راہزنی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور جرائم کی روک تھام کے لیے کریک ڈاون جاری ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور ایسے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

